مفادات کا ٹکراؤ




مفادات کا ٹکراؤ

"یا اللہ یا اللہ........"
رکوع و سجود کے لئے جھکتے اٹھتے اس کے کان ساتھ بیٹھے گڑگڑاتی دعا میں مشغول نمازی کی آواز پر لگے ہوئے تھے.تحسین و تعریف اور"اس جیسی دعا"مانگنے کا جذبہ اس کے دل میں مچلا.
سلام پھیر کر اس نے اس جیسی دعا مانگنے کے لئے ہاتھ اٹھائے مگر دل کے نہاں خانے سے لب تک آنے والی آرزوئیں اور تمنائیں کان میں پڑنے والی "من من اور بهن بهن"سے اس جیسی دعا کی صورت اختیار نہ کر سکیں.
ناگواری سے متاثرہ چہرہ لیے وہ اٹھا اور "من من بهن بهن"سے دور اللہ کو قابلِ قبول دعا مانگنے
میں جت گیا.
اے.آر.نقش

Comments

Popular posts from this blog

چراغ بجھ گیا تھا

HTK...more to explore

What Uber says is relevant to Pakistan?